وزیر ملکت سائرہ افضل تارڑ کا پر یس کانفرنس سے خطاب

138

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) نیشنل ہیلتھ اینڈ ریگولیشن کی وزیر ملکت سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی صحت کے بہترین اقدامات کے سلسلہ میں وفاق اور صوبوں کے درمیان نیشنل ہیلتھ وژن2025ءپر اتفاق رائے ہو گیا ہے اور اس متفقہ وژن پر تمام صوبائی حکومتیں عملدرآمد کریں گی جبکہ وفاقی حکومت اس عملدرآمد کی مانیٹرنگ کرے گی۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے پیدا کرنے کےلئے تمام شراکت داروں کے ساتھ مشاورت شروع کی گئی ہے۔