وزیر مملکت انوشہ رحمان کی اردن کے اعلیٰ سطح کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 اکتور (اے پی پی) وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول ،شفافیت ، گڈ گورننس کے قیام اور استعداد کار میں اضافے کیلئے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کو خاص اہمیت دیتی ھے۔ اسی لئے ہم ایکسلریٹیڈ ڈیجیٹلائیزیشن کے وژن پر عمل پیرا ہیں تاکہ ملک میں براڈ بینڈ کی تفریق کو ختم کرکے معاشرتی و اقتصادی …

اسلام آباد ۔ 20 اکتور (اے پی پی) وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول ،شفافیت ، گڈ گورننس کے قیام اور استعداد کار میں اضافے کیلئے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کو خاص اہمیت دیتی ھے۔ اسی لئے ہم ایکسلریٹیڈ ڈیجیٹلائیزیشن کے وژن پر عمل پیرا ہیں تاکہ ملک میں براڈ بینڈ کی تفریق کو ختم کرکے معاشرتی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے اور علمی بنیادوں پر استوار معیشیت کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اردن کی بین الاقوامی معروف کمپنی طلال ابو غزالی آرگنائیزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طلال ابو غزالی کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرنے والے ایک اعلی سطح کے وفد کو اہم منصوبوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ ہماری حکومت دیرپا ترقی کے اھداف کے حصول کیلئے اور شفافیت اور گڈ گورننس کے قیام اور استعداد کار میں اضافے کیلئے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کو خاص اہمیت دیتی ھے۔ اسی لئے ہم ایکسلریٹیڈ ڈیجیٹائیزیشن کے وژن پر عمل پیرا ہیں تاکہ ملک میں براڈ بینڈ کی تفریق کو ختم کرکے معاشرتی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے اور علمی بنیادوں پر استوار معیشیت کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔۔

مزید خبریں

Leave a Reply