وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کی زیر صدارت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈ کی پالیسی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

111

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آر اینڈ ڈی) فنڈ کی 45 ویں پالیسی کمیٹی اجلاس کا منعقد ہوا ۔

پیر کو وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں اگنائٹ کے لئے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لئے 599.29 ملین روپے کا بجٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان اور اسپیشل سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن اظفر منظور بھی موجود تھے۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے اگنائٹ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پراجیکٹس مختصر دورانیہ کے رکھیں، ہر پراجیکٹ کی ٹائم لائن ہونا بہت ضروری ہے، پراجیکٹس کو مقررہ وقت پر مکمل ہونا چاہئے۔

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے اگنائٹ حکام کو ہدایت کی کہ اگنائٹ لوکل سطح پر تیار کردہ گیمز پر ای-سپورٹس مقابلے کا انعقاد کرے۔

اس سے پہلے اگنائٹ حکام نے اجلاس کو جاری و مستقبل کے پروگرامز کے بارے میں بریف کیا۔اجلاس میں آر اینڈ ڈی فنڈ کی 44 ویں پالیسی کمیٹی اجلاس کی کارروائی کی منظوری بھی دی گئی۔