اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان میں الجیریا کے سفیر براہیم رومانی نے ملاقات کی۔
یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ، سٹارٹ اپس، سائبر سکیورٹی کے میدان میں تعلقات میں فروغ دینے پر گفتگو کرتے ہوئے شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان الجیریا کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان، الجیریا کے آئی ٹی، ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات بہت اہم ہیں،الجیریا پاکستان کے ٹیک کے میدان میں تجربات سے استفادہ کر سکتا ہے۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان الجیریا کے مابین سٹوڈنٹس، اسٹارٹ اپس، انٹرپرینیورز کا تبادلہ دونوں ممالک کے لئے سود مند ہو گا،پاکستان الجیریا کے یوتھ کے لئے آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد کر سکتا ہے۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی و ٹیلی کام کے حوالے سے دونوں ممالک کے مابین جائنٹ ورکنگ گروپ کا ہونا بہت ضروری ہے،چاہتے ہیں کہ پاکستان ،الجیریا کی ٹیک کمپنیوں، اسٹارٹ اپس کا مشترکہ سیمینار کا جلد انعقاد ہو۔ الجیریا کے سفیر نے کہا کہ الجیریا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات میں اضافے کا خواہاں ہے،پاکستان کی آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں ترقی قابل تعریف ہے۔