وزیر مملکت اطلاعات، نشریات قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

67

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پوری دنیا کی جمہوریت پر لیکچر دیتے ہیں لیکن جمہوریت کے لئے ووٹ کا وقت آئے تو پارلیمنٹ سے بھاگ جاتے ہیں، بعض سیاسی جماعتیں کھوکھلے نعرے اور کھوکھلی تجاویز دیتی ہیں لیکن جب پارلیمنٹ میں یہ تجاویز آتی ہیں تو راہ فرار حاصل کرتی ہیں، 6 نشستیں رکھنے والے 26 ووٹ اور 30 نشستوں والے 44 ووٹ کیسے لیتے ہیں، اس پر سوالات اٹھنے چاہیئںاور اس طرح کی ہارس ٹریڈنگ کرنے والوںکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ میرے اوپر ہارس ٹریڈنگ کا الزام نہیں ہے، ہارس ٹریڈنگ کا الزام ان لوگوں پر ہے جنہوں نے ہارس ٹریڈنگ کی ہے، میں نے کسی پر الزام نہیں لگایا میں نے حقیقت بیان کی ہے کہ 6 نشستیں رکھنے والی جماعتیں 26 ووٹ کیسے لیتی ہیںاور 30 نشستوں والے 44 ووٹ کیسے لیتے ہیں ۔