وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا پاکستان سویٹ ہوم کے دورہ‘ بیگم شاہدہ رشید فری فارمیسی ‘مسجد کی افتتاحی تقریب سے خطاب

130
APP62-29 ISLAMABAD: December – Minister of State for IBNH&LH, Marriyum Aurangzeb, addressing a ceremony on her visit to Home Sweet Home. APP

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج ‘قانون نافذ کرنے والے اداروں ‘سکیورٹی فورسز اور عوام کے بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہہم وہ قوم ہیں جس نے اپنے شہید بچوں کے لہو سے قربانی کے چراغ جلائے ہیں،دنیا کے کسی ملک نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان جتنی بڑی اور عظیم قربانی نہیں دی، اس جنگ میں مسلح افواج ‘قانون نافذ کرنے والے اداروں ‘سکیورٹی فورسز اور عوام کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، سویٹ ہوم میں بچوں کیلئے بہترین انتظامات موجود ہیں‘یتیم بچوں کے والدین کے خواب سویٹ ہوم پور ے کررہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان ‘اراکین پارلیمنٹ سمیت معاشرے کے ہر طبقے کے لوگ سویٹ ہوم کا دورہ کرکے اس کاز میں اپنا حصہ ڈالیں، پی این سی اے اور لوک ورثہ نے بچوں کیلئے آرٹس کلب شروع کیے ہیں‘سویٹ ہوم کے بچوں کی آرٹس کلب میں شمولیت کا اعلان کرتی ہوں‘ سویٹ ہوم کی ممبر شپ میں اضافے کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کی جائیگی، پی ٹی وی، ریڈیو، اے پی پی کے ذریعے ہوم سویٹ ہوم کی ممبر شپ کو فروغ دیا جائے گا، فلم سازی منصوبے کا آغاز سویٹ ہوم سے کریں گے،بچوں کی خدمت کیلئے زمرد خان کا جذبہ قابل تعریف ہے۔وہ جمعہ کو پاکستان سویٹ ہوم کے دورہ ، بیگم شاہدہ رشید فری فارمیسی اور مسجد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔