وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا قومی واٹر پالیسی فریم ورک کے حوالے سے تجاویز پر مشتمل رپورٹ کے اجراءکی تقریب سے خطاب

111
APP78-27 ISLAMABAD: January 27 - Minister of State for IB&NH Ms. Marriyum Aurangzeb addressing the launching ceremony of Recommendations for Pakistan’s National Water Policy Framework. APP

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مستقبل کی ضروریات کے تناظرمیں پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے موثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے ‘حکومت ملک کو درپیش مسائل پر کامیابی سے پر قابو پانے کے لئے تمام ترصلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لا رہی ہے ‘حکومت و ژن 2025اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔وہ جمعہ کویہاں حصار فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام قومی واٹر پالیسی فریم ورک کے حوالے سے تجاویز پر مشتمل رپورٹ کے اجراءکی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستانی پارلیمنٹ ایشیاءکی پہلی پارلیمنٹ ہے جسے شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا ، ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل ایس ڈی جیز ٹاسک فورس صاف پانی،ایڈز اور دیگر شعبوں میں کام کررہی ہے‘ترقی کے اہداف کے حصول میں پارلیمنٹ کا اہم کردار ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موسمیاتی تغیرات سے متعلق امور پر بھی کام ہورہا ہے جبکہ پارلیمنٹ کو آبادی کے بڑھتے ہوئے مسائل کا بھی ادراک ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ان تمام چینلجز سے اکیلی نہیں نمٹ سکتی ‘اس کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا۔