وزیر مملکت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام اظہار یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب

98
APP43-03 ISLAMABAD: February 03 – Minister for Information and Broadcasting addressing to Seminar “Solidarity with Kashmir” organized by Express Tribune Islamabad. APP photo by Irfan Mahmood

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے ‘جو وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے‘پاکستان کی سلامتی اور مضبوطی میں کشمیریوں کی سلامتی ہے‘ وزیراعظم کی قیادت میں جس طرح پاکستان معاشی ،اقتصادی اور سلامتی کے لحاظ سے مضبوط اورمستحکم ہورہاہے جس کی وجہ سے بھارت خوفزدہ ہورہاہے ‘ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اجاگر کیا جارہا ہے‘پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کے حقوق پر پہلے بات ہو گی ‘عالمی برادری190ممالک کے لئے پائیدار ترقی کے اہداف طے کرتے ہوئے کشمیریوں کے حقوق کو کیوں بھولی‘ بھارتی افواج نے پیلٹ گنز کے استعمال سے کشمیریوں کی ایک نسل تباہ کر دی‘بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں پرظلم ‘بربریت اور انسانیت سوز واقعات کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں ‘عالمی برادری کو اس معاملے پر بیدار اور بھارت کواس ظلم اور بربریت کا جواب دینا ہوگا ‘70سال گذرنے کے بعد آج بھی پاکستان کا بچہ بچہ یہ کہہ رہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔وہ جمعہ کی شام ایک میڈیا گروپ کے زیر اہتمام اظہار یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں ۔