25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اورانوشہ رحمن کا پریس کانفرنس سے...

وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اورانوشہ رحمن کا پریس کانفرنس سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے وکیل کی دلیلوں سے ظاہر ہوتا ہے کیس پانامہ لیکس کا نہیں شیروانی کا ہے، کیس عمران خان کے دل اور دماغ کے تضاد کا ہے، کیس وزیراعظم محمد نواز شریف سے حسد کا ہے، کیس مریم نواز کے خوف کا ہے، وزیر اعظم نے پاکستان کو ترقی کی طرف گامز ن کیا، موٹرویز اور اقتصادی راہداری جیسے منصوبے دےئے، ان کی پالیسیوں سے پاکستان میں دہشت گردی میں واضح کمی آئی اور انہوں نے اقوام عالم میں پاکستان کے وقار اور تشخص کو بحال کیا، مریم نواز خود مختار ہے اور پاکستان کے قانون کے مطابق اپنی انکم پر ٹیکس دیتی ہیں، صحافی اپنے قلم کے ذریعے حقیقت کو پیش کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک کے منتخب وزیراعظم ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کیلئے یہ اعزاز ہے کہ وہ تیسری مرتبہ ملک کے چیف ایگزیکٹو منتخب ہوئے اور اپنی حکومت کی کارکردگی کی بناءپر 2018ءکے عام انتخابات میں چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز سے متعلق سپریم کورٹ میں جاری سماعت وزیراعظم کا عدالت کو لکھے گئے خط کا نتیجہ ہے جس میں انہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ کیس کی سماعت کی جائے تاکہ حقائق سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان نے کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق بحث کا اپنا حق استعمال نہیں کیا جو ان کا قانونی حق تھا، جو چاہتے ہیں کہ سچ قوم کے سامنے آئے اور دوئم کیس دارالحکومت کو لاک ڈاﺅن کرنے کے عمران کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32402

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں