25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا مشاورتی کانفرنس سے خطاب اور...

وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا مشاورتی کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جن جن صوبوں نے عوام کی خدمت میں کوتاہی کی ہے وہاں وزیراعظم محمد نواز شریف عوامی خدمت کا ایجنڈا لیکر جارہے ہیں اور آئندہ بھی جاتے رہیں گے ‘وزیراعظم محمد نواز شریف پورے ملک کے وزیراعظم ہیں ‘ان کے دوروں اور عوام خدمت کے منصوبوں کے اعلان پر کسی کو سیاست کرنے یا تنقید کا حق نہیں ہے ‘مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمشیہ عوامی خدمت اور ملکی استحکام کےلئے کوشاں رہی ہے ‘وزیراعظم سندھ ‘کے پی کے ‘بلوچستان میں جار کر ان منصوبوں کا اعلان کر رہے ہیں جو پنجاب میں کامیابی سے مکمل اورثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہوگئے ہیں ‘عوام اب اس لیڈر اور جماعت کو منتخب کریگی جو اپنے دور میں عوام کو ڈیلور کر چکے ہوں ‘ پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک جیسے فریم ورک صوبوں ‘محکموں اور سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کامیابی سے ہمکنا ر ہوتے ہیں ‘تعلیمی اداروں میں بنیادی ڈھانچہ ہونے کی وجہ سے سکیورٹی سے متعلق حادثات کم ہوئے ہیں ‘وفاقی دارالحکومت کے 422سکولوں کےلئے معیار تعلیم ‘ڈسپلن ‘اساتذہ کی کارکردگی ‘نتائج کی مانیٹرنگ سمیت ہر پہلو کی مانیٹرنگ اور عملدرامد کےلئے ایک جامع کتابچہ تیار کیا گیا ہے۔وہ منگل کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے ) اور یونیسف کے تعاون سے تعلیمی اداروں کی حفاظت کےلئے تیار کیے گئے پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک پر عمل درآمد کے لئے منعقدہ مشاورتی کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48240

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں