وزیرمملکت اطلاعات ونشریات کا جہانگیرمنہاس کے بھائی کے انتقال پرافسوس کا اظہار

118

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی جہانگیر منہاس کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔پیر کویہاں جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے سینئر صحافی جہانگیر منہاس کے بڑے بھائی کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے ۔