اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے سیکرٹری جنرل ثناء اللہ گھمن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔وفد نے دل کی بیماریوں سے بچائو کے لئے آگاہی مہم، تربیت اور بیماریوں کا سبب بننے والی وجوہات کے تدارک بارے آگاہ کیا۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ دل کی بیماریوں سے بچنے کے لئے صحت مندانہ سرگرمیاں ضروری ہیں، سگریٹ نوشی اور شوگری ڈرنکس سے صحت کو خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیماریوں سے بچائو کے لئے پناہ کی آگاہی قابل تحسین ہیں۔ سیکرٹری جنرل پناہ ثناء گھمن نے کہا کہ پناہ 37 سال سےسکولوں، کالجز یو یورسٹیوں، سرکاری شعبہ جات میں دل کی بیماریوں سے بچائو کے لئے آگاہی فراہم کررہی ہے، پناہ ، اچانک ہارٹ اٹیک پر فوری طبی امداد کی تربیت بھی فراہم کرتی ہے۔
ثناء اللہ گھمن نے وزیر مملکت فرخ حبیب کو 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ پناہ وفد میں پناہ کے نائب صدر میجر(ر)غلام عباس اور مریم صدیقہ بھی شامل تھیں۔