اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے معاون خصوصی و چیف وہیپ عامر ڈوگر اور اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ وزیراعظم کے گرین اینڈ کلین پروگرام کے تحت پارلیمنٹ لاجز میں پودا لگایا۔
پارلیمنٹ لاجز کے احاطے میں 1200 پھل دار پودے لگائے جارہے ہیں۔معاون خصوصی عامر ڈوگر، پارلیمنٹرینز انیلا رتھ،منزہ حسین، سردار حسین ترین سمیت دیگر نے بھی پارلیمنٹ کے احاطے میں پودا لگائے۔