اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے عوامی نیشنل پارٹی کی سینئر بزرگ رہنما بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اے این پی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا ہے۔