وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح پر مبارکباد

40

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہینوں نے مسلسل تیسرا میچ جیت کر 22 کروڑ عوام کے سر فخر سے بلند کردئیے-

وزیر مملکت نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ٹیم کی کامیاب حکمت عملی رنگ لائی ہے،ہمارے شاہینوں نے ہندوستان کے بعد نیوزی لینڈ اور آج افغانستان کی ٹیم کو شکست سے دو چار کیا-

وزیر مملکت نے کہا کہ آصف علی کے 4 چھکوں نے فتح اپنے نام کی، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں مسلسل 3 میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کردی ہے۔