وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی ‏پاکستان ٹیلی ویژن کو 57ویں سالگرہ کی مبارکباد

58
فرخ حبیب کا اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن میں تعینات افواج پاکستان کے6 افسران اور جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ‏پاکستان ٹیلی ویژن ،پی ٹی وی کو 57ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

جمعہ کو پی ٹی وی کی 57 سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیر مملکت نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی وی ایک ایسا قومی ادارہ ہے جسے پاکستان میں ٹیلی ویژن کا’’لیڈر‘‘کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں موجود بہت سے نجی ٹی وی چینلز کے لیے ابتدائی افرادی قوت، تکنیکی صلاحیت اور پیشہ وارانہ رہنمائی پاکستان ٹیلی ویژن کے پروفیشنلز نے ہی فراہم کی ہے۔