اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نےسینئر صحافی محمدضیاء الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ محمد ضیاء الدین کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکتا،ان کے انتقال سے صحافتی برادری ایک منجھے ہوئے ایک بڑے نام سے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ محمدضیاء الدین کو جنت میں اعلیٰ مقام نصیب اور اہلخانہ کو صبرجمیل عطا کرے۔