وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا‏عمر شریف کی وفات پر افسوس کا اظہار

85

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے‏عمر شریف کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایسے لیجنڈری اداکار تھے جنہوں نے ہمیشہ مسکراہٹیں بکھیریں، عمر شریف نے عالمی سطح پر کامیڈی میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ان کا کام اور یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی،اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور آخرت کی منزلیں آسان فرمائے ۔