وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمنا ئوں کا اظہار

97

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس پورے جوش اور جذبہ کے ساتھ میدان میں اتریں، بھارتی کرکٹ ٹیم کے چھکے بھی چھوٹیں گے۔

وزیر مملکت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس پورے جوش اور جذبہ کے ساتھ میدان میں اتریں، امید کرتے ہیں کہ آج بابر اعظم کا بلا ضرور چلے گا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے چھکے بھی چھوٹیں گے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آخری گیند تک مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کا سبز پرچم روشن کرنا ہے، پوری قوم کی دعائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔