اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سینیٹر ثانیہ نشتر کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)۔