اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سینئرصحافی غلام اکبر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ غلام اکبر ایک باصلاحیت اور غیر جانبدار صحافی تھے۔
وزیر مملکت نے کہاکہ جمہوریت اور جمہوری عمل کو تقویت دینے میں غلام اکبر کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے،غلام اکبر کی کامل مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبروجمیل کی دعا کرتے ہیں۔