اسلام آباد ۔18فروری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے نجی ٹی وی چینل کے سینئر پروڈیوسر اطہرمتین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے ۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپنے بیان میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے،انہوں نے کہا کہ مجھےاس افسوسناک واقعہ میں اطہر متین کے جاں بحق ہونے پر دلی صدمہ و دکھ ہوا ہے ،ہماری تمام تر ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔
سماء نیوز کے سینئر پروڈیوسر اطہرمتین کراچی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے ہیں ۔