وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت

58

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نےسابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ رحمن ملک کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔