وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

44
‏وزیر خارجہ نے قومی اسمبلی کے ان کیمرا اجلاس بلانے کی پیشکش کر دی ہے، آپ آواز بند کرسکتے ہوسوچ اور جذبات پر پابندی نہیں لگا سکتے ، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اتوار کو پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا،وزیر مملکت نے مرکزی کانفرنس ہال، وفود کی سہولت کیلئے بنائے گئے کاؤنٹرز، میڈیکل سینٹر، میڈیا سینٹر اور مختلف میٹنگ رومز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کی بدولت اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا،او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کے پلیٹ فارم کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔