اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین اور تمام اتحادیوں کے شکر گزار ہے جنہوں نے عوامی بجٹ کو اکثریت کیساتھ پاس کردیا، اپوزیشن کے غبارے سے ہوانکل گئی۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ بجٹ پاس نہ ہونے کی دعویدار اپوزیشن کے اپنے اراکین اسمبلی سے غیر حاضر تھے ان کی مزاحمت اور مخالفت کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔