اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا نئے آرمی چیف کی تعنیاتی کے حوالے سے فیصلہ بہت دانشمندانہ اور خوش آئند ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیراعظم محمد نواز شریف نے جنرل راحیل شریف کا انتخاب کیا تھا جنہوں نے بہت ہی احسن طریقے سے وزیر اعظم کی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی، آپریشن ضرب عضب ،کراچی آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر علمدرآمدکیا۔ مریم اورنگزیب نے امید ظاہر کی کہ نئے مقرر کردہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ انشاءاللہ اس تسلسل کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس بات کا عکاس ہے کہ ادارے مضبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں۔