وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی مزار قائد پر حاضری

127
APP16-03 KARACHI: December 03 - Minister of State for Information, Broadcasting and National Heritage Ms. Marriyum Aurangzeb offering dua after laying wreath at the Mazar-e-Quaid. APP Photo by Sahib Zaman

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی مزار قائد پر حاضری
بانی پاکستان کی سالگرہ کی مناسبت سے ”ہفتہ قائداعظم“ منانے کا اعلان
کر اچی آپریشن کی حمایت تمام سیاسی جماعتوں نے کی، حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ہمیشہ مشاورت کا عمل اختیارکیاہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چوہدری نثار نے اہم کردار ادا کیا ہے، چوہدری نثار نے ملک کو پہلی بار نیشنل سیکیورٹی پالیسی دی اور وہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق کام کررہے ہیں، مریم اورنگزیب
کراچی ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے سالگرہ کی مناسبت سے وفاقی حکومت ”ہفتہ قائداعظم“ 19 دسمبرسے 25 دسمبر تک منائے گی جس میں مختلف پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔ قبل ازیں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کے کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک ہفتہ کے پروگرامز میں تعلیمی اداروں اور پبلک سیکٹرز میں قائداعظم کی شخصیت سے متعلق مختلف پروگرامز پیش کئے جائیں گے جس میں اسکولز اور کالجز میں ٹیبلوز اور سیمینارز بھی شامل ہیں، پروگرامز میں نوجوان نسل کو قائداعظم کی شخصیت سے روشناس کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے فرمان ”ایمان، اتحاد اور یقین محکم“ پر عمل کر کے ملک کی تعمیر و ترقی کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو آج اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مردم شماری کے لئے اس سال کے ابتداءمیں ہی حکومت نے حکمت عملی بنا لی تھی اور موجودہ حکومت مردم شماری کرائے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پورے ملک کے لئے ہے۔