29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے باہر...

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وہی پرانی دلیلیں، وہی پرانی کہانیاں، عمران خان نیا وکیل کر لیں، عمران خان قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، ان کا وکیل آج بھی کوئی نئی دلیل اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کرسکا۔ عمران خان اپنے ثبوتوں پر غور کریں اور سپریم کورٹ سے اپنا کیس واپس لے لیں۔ سپریم کورٹ میںتمام ٹھوس ثبوت اور دستاویزات مسلم لیگ (ن) نے دی ہیں جو دستاویزات ہم نے دیں وہ سچائی پر مبنی ہیں نہ کہ جھوٹے الزامات پر۔ تحریک انصاف کے پی کے میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کرسکی، اب وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں عوامی منصوبے مکمل کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32311

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں