وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں ٹیچر ٹریننگ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

127
APP95-05 ISLAMABAD: March 05 - Minister of State for IBNH&LH, Ms Marriyum Auarangzeb, addressing the inaugural ceremony of Early Childhood Education Training Course for Teachers at Quaid-E-Azam Academy. APP

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے کے لئے اساتذہ کرام کا اہم کردار ہے‘جو قومیں اساتذہ کو احترام دیتی ہیں وہ حقیقی معنوں میں ترقی کرتی ہیں‘ہر بات پر سیاست ختم ہونی چاہئے، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی ہیں، پنجاب میں صحت اور تعلیم سمیت عوامی خدمت کے منصوبوں کی باقی بھی تقلید کرسکتے ہیں ‘2018کے عام انتخابات میں یہ پاکستان کے عوام کا حق ہونا چاہئے کہ و ہ جسے چاہیں کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب بنائیں، آئندہ انتخابات میں24گھنٹے افراتفری پھیلانے اور عدم برداشت کو فروغ دینے والوں کو عوام مسترد کرینگے ‘اردو کی طرف رجحان پیدا کر نے کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘اپنی زبان سے قربت ہماری ثقافت اور اقدار کو مضبوط کرتی ہے۔ وہ پیر کو قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں ارلی ایجوکیشن کے سلسلے میں ٹیچر ٹریننگ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کے اس ادارے میں تمام بنیادی سہولیات ہونی چاہیں ‘اس حوالے سے جلد وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کروں گی ۔وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے میں تعلیم اور صحت سمیت ہر شعبے کی اپ گریڈیشن ‘کوالٹی ایجوکیشن کے لئے ایجوکیٹرز کی بھرتی ‘اساتذہ کی عالمی معیار کی تربیت ‘تعلیمی اداروںمیں جدید کمپیوٹر اور سائنس لیبارٹریوں کا قیام‘دسویں جماعت تک کے نصاب کو مکمل ڈیجیٹلائز کرنے ‘تعلیمی اداروں میں طلباءو طالبات کی کارکردگی جاننے کے لئے ایس ایم ایس سروس کے اجراءاورطلباءو طالبات کی مانیٹرنگ جیسے انقلابی پروگرامات متعار ف کرائے ہیں جن کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں ۔