وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا کانفرنس سے خطاب

91
APP91-09 ISLAMABAD: February 09 - Minister of State for IB & NH Ms. Marriyum Aurangzeb addressing the Inaugural Session of National Consultation on the “Implementation Issues and Challenges of Women Protection Laws in Pakistan”. APP

اسلام آباد ۔ 09فروری(اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات کے پروگرام پر عمل جاری ہے،اسلام آباد میں طالبات کیلئے علیحدہ ٹرانسپورٹ کا نظام قائم کیا گیا ہے،آئین میں خواتین کو یکساں حقوق حاصل ہیں، خواتین کو تعلیم دے کر ہی بااختیار بنایا جاسکتا ہے، بچیوں کی تعلیم مستقبل کی بہترین سرمایہ کاری ہے،تعلیمی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے ہی شعور اجاگر کیا جاسکتا ہے،حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں تحفظ نسواں کے قوانین بارے قومی مشاورتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات کے پروگرام پر عمل پیرا ہے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بننے والے قوانین کا براہ راست اثر معاشرے پر ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں آگے بڑھنے کیلئے تعلیم کا حصول ناگزیر ہے، خواتین کو تعلیم دے کر ہی بااختیار بنایا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بچیوں کی تعلیم مستقبل کی بہترین سرمایہ کاری ہے،تعلیمی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے ہی شعور اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ ابتدائی تعلیمی نصاب کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ ابتدائی تعلیم بچے کی شخصیت اجاگر کرنے میں معاون ہوتی ہے، تعلیم کے فروغ کیلئے انٹرنیٹ اور دوسرے جدید ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں۔