وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کابیان

95
پہلے دن وزیر اعظم خود صبح 8 بجے دفتر میں تھے، اب تمام دفاتر صبح 8 بجے کھلیں گے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ پاکستان کے دفاع سیاسی نظریاتی اور معاشی استحکام و ترقی کی روشن علامت کا دن ہے، پریڈ میں دوست ممالک کی شرکت پوری پاکستانی قوم کےلئے اعزاز، افتخار اور کامیاب خارجہ پالیسی کی واضع دلیل تھی، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی نئی مسرتوں سے ہمکنار ہے ، ہمیں تنہا کرنے کے خواب دیکھنے والے خود تنہا ہوتے جا رہے ہیں ، محب وطن اور پر عزم قیادت کے باعث ہر آنے والا دن پہلے سے زیادہ تابناک ہو گا۔ جمعرا ت کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کی پریڈ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دفاع سیاسی نظریاتی اور معاشی استحکام و ترقی کی روشن علامت کا دن تھا۔ انہوں نے کہا کہ پریڈ میں خاص طور پر دوست ممالک سعودی عرب، ترکی ، جنوبی افریقہ اور عوامی جمہوریہ چین کے فوجی دستوں کی پہلی دفعہ شرکت پوری پاکستانی قوم کے لیے اعزاز اور افتخار کی بات تھی اورکامیاب خارجہ پالیسی کی واضع دلیل تھی،یہ شرکت اس بات کا پیغام تھی کہ ہمارے باہمی رشتے ، باہمی سلامتی اور دفاع کے ساتھ ساتھ تعمیروترقی کےلئے مرحلوں میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات اس امر کا بھی ثبوت ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی نئی مسرتوں سے ہمکنار ہے اور ہمیں تنہا کرنے کے خواب دیکھنے والے خود تنہا ہوتے جا رہے ہیں ۔