اسلام آباد ۔ 02 اپریل(اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا تیسری دفعہ منتخب وزیراعظم اپنی تین نسلوں کا جواب دے رہا ہے ، عمران خان سے جواب مانگیں تو وہ اداروں کو گالی دینا شروع کر دیتے ہیں، وہ اپنی نااہلی ، کرپشن اور جھوٹ چھپانے کے لیے رونا شروع کر دیتے ہیں، عمران خان جتنے جھوٹے …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان
اسلام آباد ۔ 02 اپریل(اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا تیسری دفعہ منتخب وزیراعظم اپنی تین نسلوں کا جواب دے رہا ہے ، عمران خان سے جواب مانگیں تو وہ اداروں کو گالی دینا شروع کر دیتے ہیں، وہ اپنی نااہلی ، کرپشن اور جھوٹ چھپانے کے لیے رونا شروع کر دیتے ہیں، عمران خان جتنے جھوٹے الزام لگائیں ، جتنا روئیں 2018 میں عوام کو جواب دینا ہو گا،عمران خان نے کے پی کے کی عوام سے جھوٹ بولا ، ملک کی ترقی روکنے کی کوشش کی، عمران خان اس ملک کی قوم کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں، عمران خان صاحب کا سب سے بڑا مسئلہ پاکستان کی ترقی ہے، ابھی بھی وقت ہے پاکستان کی ترقی میں اور خوشحالی میں وزیراعظم نواز شریف کا ساتھ دیں ۔









