وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا اقوام متحدہ کے امن مشن میں لانس نائیک عادل جان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

65

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاک فوج کے لانس نائیک عادل جان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

اپنے بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک یے، عالمی امن و استحکام کے لئے اب تک پاک فوج کے 161جوان شہید ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام عالمی امن کے قیام کے لئے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔