وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا گھوٹکی ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

98
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا گھوٹکی ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے گھوٹکی کے مقام پر ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس تصادم واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ متعلقہ حکام جائے حادثے پر پہنچ چکے ہیں اور واقعہ کی وجوہات معلوم کررہے ہیں ، پاک فوج ، رینجرز،پولیس اور دیگر امدادی ادارے جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔