37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریں وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر کی امریکی سفیر برائے بین...

 وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر کی امریکی سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی سے گفتگو

- Advertisement -

نیویارک۔22ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان کے آئین میں ان کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے اور عدلیہ نے انہیں برقرار رکھا ہے۔ وزیر مملکت نے یہ بات نیویارک میں امریکی سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی رشاد حسین سے ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہے، مذہبی تنوع پاکستان کی طاقت ہے اور مذہبی اقلیتیں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور خدمات میں ان کی نمائندگی ہے، انہیں سیاسی طور پر مربوط بنانے اور ان کی نمائندگی بڑھانے کی شعوری کوششیں کی جا رہی ہیں۔

- Advertisement -

وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت، انتہا پسندی اور اقلیتوں پر ظلم و ستم اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف مسلسل جبر عالمی برادری بالخصوص امریکا کے لئے شدید تشویش کا باعث ہونا چاہئے۔

رشاد حسین نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار تعزیت کیا اور املاک اور انفراسٹرکچر کی تباہی پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مذہبی آزادی سے متعلق معاملات پر امریکا کے ساتھ پاکستان کے مسلسل روابط کو سراہا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=328579

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں