وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن کی زیر صدارت نیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

280
APP109-04 ISLAMABAD: May 04 - Minister of State for Federal Education and Professional Training Engr. Baligh Ur Rehman chairing 21st meeting of Board of Governors of National Education Foundation. APP

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت نیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن (نیف) کے بورڈ آف گورنرز کا 21واں اجلاس منعقد ہوا۔ جمعرات کو یہاں ہونے والے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے نیف کے زیر اہتمام نجی شعبہ کی شراکت داری سے قائم کئے گئے پیشہ وارانہ تربیت کے سکولوں کے دوران کے دوران کے اپنے تجربات بارے بتایا اور ان سکولوں کے پراجیکٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر کو نیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ اس وقت پروگرام کے تحت ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ تربیت کے 12سکول چلائے جا رہے ہیں جن میں سے ہر3سکول اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور اے جے کے میں چلائے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے نیف کو ہدایت کی کہ وہ ان سکولوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ کریں اور 3سالوں میں ان کی کل تعداد 48ہونی چاہئے۔ وفاقی وزیر نے تجویز کیا کہ نجی و سرکاری شراکت داری کے پروگرام کو بڑھایا جائے اور زیادہ سے زیادہ طلباءکی معاونت کے لئے نجی شعبہ کے زیادہ سے زیادہ سکولوں کو شامل کر کے انہیں باقاعدہ بنایا جائے۔