وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے گلگت بلتستان میں ابتدائی تعلیم کے ماڈل مرکز کا افتتاح کیا

152

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے بدھ کو گلگت بلتستان میں ابتدائی تعلیم کے ماڈل مرکز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے والدین، اساتذہ اور بچوں سے ملاقات کی اور تعلیم کے حوالہ سے پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں استفسار کیا۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر مملکت کو اس موقع پر ابتدائی تعلیمی ماڈل کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر مملکت نے مرکز میں فراہم کی جانے والی جدید سہولیات کو سراہا اور روپانی (Rupani) فاﺅنڈیشن کو گلگت بلتستان میں مرکز کے قیام پر مبارکباد دی۔