وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کو انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے براڈ بینڈ کمیشن کا کمشنر مقرر کردیا

139

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کو انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے براڈ بینڈ کمیشن کا کمشنر مقرر کر دیا۔ براڈ بینڈ کمیشن ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو دنیا میں انٹرنیٹ کے فروغ کیلئے کوششیں بروئے کار لاتا ہے۔ پیر کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انوشہ رحمن کا براڈ بینڈ کمیشن کا کمشنر مقرر ہونا پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرنا اور ایک قابل فخر فعل ہے۔ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ انوشہ رحمن کی عالمی سطح پر آئی ٹی کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔