اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ غربت، بھوک، بیماریوں کے خاتمہ اور سماجی انصاف، تعلیم کے فروغ اور اقتصادی ترقی میں پائیداری کیلئے آئی سی آئی انڈیکیٹرز کا کردار اہم ہے، آئی سی ٹی سے متعلقہ اعداد و شمار جمع کرنے کیلئے جامع طریقہ کار اختیار کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سمپوزیم کا اہتمام پاکستان ٹےلی کمےونےکےشن اتھارٹی(پی ٹی اے)، وزارت انفارمےشن ٹےکنالوجی اےنڈ ٹےلی کمےونےکےشن (اےم او آئی ٹی اےنڈ ٹی) اور انٹرنےشنل ٹےلی کمےونےکےشن ےونےن (آئی ٹی ےو) کے زےراہتمام مشترکہ طور پر ”آئی سی ٹی ڈےٹا رپورٹنگ کی ضرورت کو اجاگر کرنے کےلئے ملٹی سٹےک ہولڈر انگےجمنٹ“ کے مرکزی خےال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ تقرےب کی مہمان خصوصی وزےر مملکت برائے انفارمےشن ٹےکنالوجی اےنڈ ٹےلی کمےونےکےشنز انوشہ رحمان احمد خان تھےں جبکہ گےسٹ آف آنر سےکرٹری اےم او آئی ٹی رضوان بشےر خان تھے۔