28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت انوشہ رحمان کا آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ...

وزیر مملکت انوشہ رحمان کا آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ کسی بھی کمپنی یا ادارے کی بہتر کارکردگی کی ضامن محنتی اور دلجمعی سے کام کرنے والی ورک فورس ہوتی ہے لہذا یہ ضروری ہے کہ ایسے ورکرز کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ مزید رغبت سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں اور دوسروں کے لئے باعث تقلید ہوں۔ انہوں نے یہ بات آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 51 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس جمعہ کو یہاں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں منعقد ہوا۔ بورڈ نے اجلاس کے دوران آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کمپنی کے ملازمین اور افسران کی انفرادی اور کمپنی کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا اور گزشتہ برس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی انسینٹیو دیئے جانے کی سفارش کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت انوشہ رحمان نے آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ بورڈ کی طرف سے منظور شدہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے اپنی کاوشوں میں مزید تیزی لائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50659

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں