ایبٹ آباد۔ 23اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیمی و معاشی ترقی کیلئے خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے، ہمیں سمجھ نہیں آتی طالبات ٹاپ کرنے کے بعد کہاں چلی جاتی ہیں، موجودہ حکومت نے خواتین کو جدید علوم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے مائیکرو سافٹ کے ذمہ داران سے خصوصی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ویمن …
وزیر مملکت انوشہ رحمن کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 23اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیمی و معاشی ترقی کیلئے خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے، ہمیں سمجھ نہیں آتی طالبات ٹاپ کرنے کے بعد کہاں چلی جاتی ہیں، موجودہ حکومت نے خواتین کو جدید علوم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے مائیکرو سافٹ کے ذمہ داران سے خصوصی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ویمن امپاورمنٹ سنٹرز میں خواتین کو مائن کرافٹ کی تربیت دی جائے گی، ایبٹ آباد کے سکولوں میں بھی وفاقی حکومت کے زیر اہتمام مائن کرافٹ کا منصوبہ شروع کیا جائے گا، شہریوں کو چاہئے کہ وہ ایبٹ آباد میں سڑکوں کی تعمیر، صفائی اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے اپنے منتخب نمائندوں کے پاس جائیں کیونکہ اچھی سہولیات عوام کا حق ہے۔ وہ ماڈرن ایج گرلز کالج میں ”ماں“ کے عالمی دن اور تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر شرکا سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، واحد سراج اور دیگر بھی موجود تھے۔








