- Advertisement -
وزیر مملکت انوشہ رحمن کی یو ایس مشن سے ملاقات
مختلف اقوام کے مابین فاصلوں کو کم کرنے کےلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کےلئے جامع اقدامات کی ضرورت ہے،انوشہ رحمن
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمن نے اقوام متحدہ کے یو ایس مشن کے ساتھ ملاقات کے دوران2020ءتک امریکا کی جانب سے 1.5 ارب لوگوں کو انٹرنیٹ تک رسائی کی فراہمی کے منصوبے کو سراہا ہے ۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر مملکت نے امریکا کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=86
- Advertisement -