وزیر مملکت برائے آئی ٹی مسز انوشہ رحمن سے جاپانی سفیر مسٹر تکاشی کورائی کی ملاقات،آئی ٹی ،ٹیلی کام کے شعبہ میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کوبڑھانے اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،جاپانی ٹیلی کام کمپنیاں پاکستان آئیں لوکل موبائل سازی کی صنعت اور ٹیلی کام سے وابستہ دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں، خصوصی مراعات سے فائدہ اٹھائیں،انوشہ رحمن کی گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 جون(اے پی پی) پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر مسٹر تکاشی کورائی نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی مسز انوشہ رحمن سے ملاقات کی۔ وفاقی سیکرٹری آئی ٹی رضوان بشیر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔دوران ملاقات دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور آئی ٹی ،ٹیلی کام کے شعبہ میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کوبڑھانے اور دیگر باہمی دلچسپی …

اسلام آباد ۔ 2 جون(اے پی پی) پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر مسٹر تکاشی کورائی نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی مسز انوشہ رحمن سے ملاقات کی۔ وفاقی سیکرٹری آئی ٹی رضوان بشیر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔دوران ملاقات دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور آئی ٹی ،ٹیلی کام کے شعبہ میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کوبڑھانے اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔جمعرات کو جاری کئے گئے ایک بیان کے مطا بق وزیر مملکت انوشہ رحمن نے جاپانی سفیر کو پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کے فروغ کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت جاری اہم منصوبوں سے آگاہ کیا ۔

Leave a Reply