اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی شزا فاطمہ خواجہ سعودی عرب میں ہونے والی” لیپ 2025 “ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کو اجاگر کریں گی۔ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لیپ 2025 میں پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی وفد عالمی معیشت میں اپنی صلاحیتیں پیش کرے گا،40 سے زائد پاکستانی کمپنیاں، سٹارٹ اپس اور انڈسٹری لیڈرز عالمی مواقع سے استفادہ کریں گے۔
وزیر مملکت لیپ 2025 میں آئی ٹی ماہرین اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گی۔ واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور فِن ٹیک میں پاکستان کی شاندار ترقی لیپ 2025 میں نمایاں ہوگی۔وزیر مملکت عالمی سرمایہ کاروں اور ڈیجیٹل کمپنیوں سے بھی ملاقاتیں کریں گی اور لیپ 2025 میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل شراکت داری کو مزید وسعت دینے پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں عالمی سطح پر اپنی مہارت اور جدید خیالات کو پیش کریں گی،ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے مواقع پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیر مملکت لیپ 2025 میں پاکستان کے سٹارٹ اپس کو عالمی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے پر گفتگو کریں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557397