وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شیزا فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت اجلاس، این آئی ٹی بی کے آرگنائزیشنل سٹرکچر اور پراجیکٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی

93
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شیزا فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت اجلاس، این آئی ٹی بی کے آرگنائزیشنل سٹرکچر اور پراجیکٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شیزا فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت جمعرات کو اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی حسن ناصر جامی، ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ حمیرا موریانی، وزارت آئی ٹی کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

اجلاس میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(این آئی ٹی بی)اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شیزا فاطمہ خواجہ کو این آئی ٹی بی کے آرگنائزیشنل سٹرکچر اور پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی ورکنگ اور پروگرامز کے بارے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ چھ ہزار سے زائد آئی ٹی کمپنیاں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور اب تک 43 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس مختلف شہروں میں قائم کئے جا چکے ہیں ، ان سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس میں 357 آئی ٹی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔