28.8 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کا " ثقافت سرحد...

وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کا ” ثقافت سرحد پار”تقریب سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہمسایہ ممالک کے لئے پرامن ہمسائیگی کی پالیسی ہے ‘پاکستان اور افغانستان خطے میں امن کا مقصد یکساں ہے ‘ اس ضمن میں دونوں ممالک کے مابین تعاون جاری ہے‘ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی وفودکے تبادلے ڈائیلاگ شروع کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ‘میوزک محبت اور امن کی زبان ہے ‘پاکستان کی پہلی کلچر پالیسی تیار کی جارہی ہے ‘کلچر پالیسی میوزک ‘فلم اور ڈراموں، پروڈکشن سمیت اس شعبے کے لئے سہولیات فراہم کریگی ‘وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت‘وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی انتھک محنت سے عوام ‘پاک فوج ‘قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملکر دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ‘ابھی یہ سفر جاری ہے ‘ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے وزارت اطلاعات و نشریات ہر ممکن وسائل اور صلاحتیں بروئے کار لائے گی۔وہ جمعرات کی رات پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے ) میںسینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز اور وویمن اینڈ پیس سٹیڈیز آرگنائزیشنز کے اشتراک سے” ثقافت سرحد پار”تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں۔افغان وفد‘ ڈجی جی پی این سی اے جمال شاہ بھی تقریب میں موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے پاکستان اور افغانستان کے آرٹسٹوں کی میوزک ایوننگ کی خوبصورت تقریب کے انعقادپر منتظمین کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا دوست ملک ہے اور دونوں ممالک کے عوام میں بھی گہرے تعلقات ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48612

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں