وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا پی این سی اے میں قومی پتلی گھر کے زیر اہتمام پتلی تماشہ کی تقریب سے خطاب

108
APP03-24 ISLAMABAD: December 24 – Minister of State for Information Broadcasting & National Heritage Ms. Marriyum Aurangzeb addressing during a function at the Pakistan National Council of Arts (PNCA) as part of its week-long celebrations on Quaid-e-Azam’s birth anniversary. APP photo by Saeed-ul-Mulk

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمیں عہد کرنا ہے کہ آئندہ قائد اعظم کے اتحاد ،ایمان اورتنظیم کے اصول پر عمل کریں گے ،قوم کے بچوں کو علم ہونا چاہئیے کہ قائد اعظم نے کس طرح ہمارے لئے ملک حاصل کیا ، ہم سب پاکستانی اورپاکستان ہیں، وزیر اعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت سرکاری شعبہ کے سکولوں میں بچوں کیلئے سہولیات میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے، سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کیلئے معیار تعلیم کو نجی سکولوں کے معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے ۔ ہفتہ کویہاں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) میں قومی پتلی گھر کے زیر اہتمام پتلی تماشہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے حوالے سے ہفتہ تقریبات منایا جا رہا ہے جس کا آغاز 19دسمبر کو ہوا تھا اور (آج) 25دسمبر 2016کو اس کا اختتام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ تقریبات کے دوران قائد اعظم کے افکار اور قیام پاکستان کے حوالے سے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مختلف پروگرام اور مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات سے نوازا جائیگا ۔