وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی یاورحیات مرحوم کی رہائش گاہ کے دورہ کے موقع پر ان کے بیٹے طارق حیات سے گفتگو

129
اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ابدی فلاح کیلئے حضورؐکو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، مریم اورنگزیب

لاہور۔5نومبر(اے پی پی )وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہرہ آفاق ڈراموں کے خالق یاور حیات کی ڈرامہ کے فن شعبہ مےں خدمات کو ہمیشہ ےاد رکھا جائے گا،ان کی وفات سے ملک ایک تخلیقی ذہن اور عظیم اثاثہ سے محروم ہو گیا، ڈرامہ کے شعبہ میں ان کی گراں قدر خدمات تھیں۔وہ ہفتہ کے روز سینئر ڈرامہ پروڈیوسر یاورحیات مرحوم کی رہائش گاہ کے دورہ کے موقع پر ان کے بیٹے طارق حیات سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے گفتگو کر رہی تھیں۔ اس موقع پر وزیر مملکت کے ہمراہ اراکین قومی اسمبلی سیما جیلانی اور طاہرہ اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے یاور حیات کی وفات کو ڈرامہ کے میدان میں ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان کی وفات سے اس فن میں جو خلاءپیدا ہواہے وہ آسانی سے پر نہیں ہوسکتا، ڈرامہ کے شعبہ میں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی وفات سے ملک ایک تخلیقی ذہن اور عظیم اثاثہ سے مرحوم ہو گیا ہے۔