24.9 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیوزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب کا یوم آزادی پر...

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب کا یوم آزادی پر پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈکوارٹر میںکیک کاٹنے کے موقع پر مبارکباد کا پیغام

- Advertisement -

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب کا یوم آزادی پر پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈکوارٹر میںکیک کاٹنے کے موقع پر مبارکباد کا پیغام

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2013 ءکا اندھیروں میں گھرا ہوا پاکستان آج روشن ہے اور اقتصادی طور پر مستحکم ہو رہا ہے، ہم سب پاکستان ہیں، ہمیں اس پر فخر ہے، قائداعظم محمد علی جناح کا مقصد تھا پاکستان ایک پرامن اور جمہوری ملک بن کر ابھرے، قائداعظم کے ویژن کی تکمیل کےلئے ہمیں مل کر کوششیں کرنی چاہئیں، ہم نے عہد کرنا ہے کہ ہر پاکستانی آئین پڑھے گا، آج کے دن ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہےے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے گزشتہ چار سال پاکستانی قوم اور نوجوانوں کےلئے کام کیا، محمد نوازشریف کے وژن کے تحت کی گئی کاوشوں کے نتیجہ میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں، توانائی کے منصوبے بنائے گئے اور سی پیک کے تحت پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے کئی بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے، 90کی دھائی میں سابق وزیر اعظم نوا زشریف نے انفراسٹرکچر کی ترقی کا جو وژن دیکھا، آج اسی کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں،پاکستان کو پرامن اور محفوظ ملک بنانے کےلئے ہماری مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام صوبوں کی پولیس نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اس کے ساتھ ساتھ میڈیا نے بھی قابل قدر خدمات انجام دی ہیں، مسلم لیگ)ن ) نے اپنے منشور میں جو وعدے کئے تھے ان کی تکمیل ہو رہی ہے، مسلم لیگ کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل کی جانب گامزن ہے، محمد نواز شریف کا ہیلتھ کیئر پروگرام ایشیا کا سب سے بڑا صحت کا پروگرام ہے اور تعلیمی اصلاح کا پروگرام بھی انہوں نے شروع کیا۔ انہو ں نے یہ بات یوم آزادی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈکوارٹر میں خصوصی تقریب میں کیک کاٹنے کی تقریب میں کہی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66194

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں