اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عام لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہی ہے جو اپنے منشور میں کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔ جمعہ کو وفاقی دارالحکومت میں مختلف میڈیا ہاﺅسز کے دورہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی مختلف میڈیا ہاﺅسز کے دورہ کے دوران بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عام لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہی ہے جو اپنے منشور میں کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔ جمعہ کو وفاقی دارالحکومت میں مختلف میڈیا ہاﺅسز کے دورہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں2016ءکا پاکستان 2013ءسے کہیں بہتر ہے جب پاکستان مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہو کر یومیہ صرف 3 گھنٹے رہ گئی ہے جبکہ 2013ءمیں لوگوں کو 16 تا 18 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا تھا، دہشتگردی کے واقعات میں85 فیصد کمی ہوئی جو بڑی کامیابیاں ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور ایک گیم چینجر ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کیلئے تمام صوبے مساوی اہم ہیں اور سی پیک میں کسی صوبہ کو نظر انداز کرنے کا تاثر درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر آل پارٹیز کانفرنس بھی ہوئی اور سیاسی قیادت کو ایک جامع پریذنٹیشن دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر سیمینارز ہوں گے اور کے پی کے پریس کلب کو مدعو کیا جائے گا تاکہ اس بڑے منصوبے سے متعلق کسی طرح کے غلط تائثر کو دور کیا جاسکے۔








